Saturday, May 28, 2011

Ahkamat e Nabve (P B U H)

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ میں ایک دن سواری پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے بیٹھا ہوا تھا۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:اے لڑکے میں تجھے چند اہم باتیں بتاتا ہوں[انھیں یاد رکھ]۔تو اللہ تعالی کے [احکام]کی حفاظت کر اللہ تعالی تیری حفاظت فرمائے گا۔تو اللہ تعالی کے حقوق کا خیال رکھ،تو اس کو اپنے سامنے پائے گا[یعنی اس کی حفاظت کر مدد تیرے ہمرکاب رہے گی]۔جب تو سوال کرے تو صرف اللہ سے کر۔جب تو مدد چاہے تو صرف اللہ تعالی سے مدد طلب کراور یہ بات جان لے کہ اگر ساری امت بھی جمع ہو کرتجھے کچھ نفع پہنچانا چاہے تو وہ تجھے اس سے زیادہ کچھ نہیں پہنچا سکتی جو اللہ تعالی نے تیرے لیے لکہ دیا ہے اور اگر وہ تجھے کچہ نقصان پہنچانے کے لیے جمع ہو جائے تواس سے زیادہ کچھ نقصان نہیں پہنچا سکتی جو اللہ تعالی نے تیرے لیے لکھ دیا ہے۔قلم اٹھالیے گئے اور صحیفے خشک ہو گئے۔

جامع ترمزی ۔کتاب صفة القیامة،باب حدیث حنظلہ:۲۵۱۶حدیث حسن صحیح
)

No comments:

Post a Comment