Sunday, April 24, 2011

ویکیپڈیا پر پاکستان کی امیرترین 16شخصیات کی فہرست سامنے آگئی ہے جس کے مطابق میاں‌محمد منشا پہلے ۔صدر آصف علی زرداری دوسرے جبکہ مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر میاں محمد نواز شریف کا نام اثاثہ جات کے اعتبار چوتھے نمبر پر ہے۔ ان میں سے 12مستقل طور پر پاکستان میں رہائش پذیر ہیں۔تاہم امیر ترین افرادکی فہرست میں شامل افراد میں سے دو انور پرویز اور مائیکل چوہدری مستقل طور پر بیرون ملک رہایش پذیر ہیں۔ جبکہ ناصر شون اور عبدالرزاق دونوں پاکستان اور دوبئی میں رہائش پذیر ہیں ۔ ویکیپڈیا پر جاری کی گئی فہرست میں بتایا گیا ہے کہ نشاط گروپ کے 62 سالہ مالک میاں محمد منشا 5ارب ڈالرکے اثاثہ جات کے ساتھ پہلے ۔ 54سالہ صدر مملکت آصف علی زرداری 1.8ارب ڈالر کے اثاثہ جات کےساتھ دوسرے نمبر پر۔74سالہ بیسٹ وے گروپ (یوبی ایل)کے انورپرویز1.5 ارب ڈالر کےاثاثہ جات کے ساتھ تیسرے نمبر پر۔ 59سالہ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما میاں محمد نواز شریف1.4ارب ڈالر کے اثاثہ جات کے ساتھ چوتھے نمبر پر۔ باٹلز اینڈ ریزارٹس کی چین کے 68سالہ مالک صدرالدین ہاشوانی 1.1ارب ڈالر کے اثانہ جاتے کے ساتھ پانچویں نمبر پر۔رئیل سٹیٹ کےکاروبار سے وابستہ شون گروپ کے 52سالہ ناصر شون ایک ارب ڈالر کے اثاثہ جات کے ساتھ چھٹے نمبر پر۔اے آر وائی ڈیجیٹل کے عبدالرزاق یعقوب 1ارب ڈالر کے اثاثہ جات کے ساتھ ساتویں نمبر پر۔اٹلس ائیرکےمائیکل چوہدری 920 ملین ڈالر کے کے آٹھویں نمبر۔ حبیب بنک۔ میکروپاکستان کے رفیق حبیب 900ملین کے ساتھ نویں نمبر۔سہگل گروپ کے طارق سہگل 850ملین کے ساتھ دسویں ۔دیوان گروپکے دیوان مشتاق 800ملین ڈالر کے ساتھ 11ویں۔ لیکسن گروپ کے شوکت علی لاکھانی 800ملین کے ساتھ 12ویں۔بحریہ ٹائون کے ملک ریاض حسین 800ملین کے ساتھ 13ویں نمبر پر ہیں۔

No comments:

Post a Comment